12:57 , 15 مئی 2026
Watch Live

آئی ایم ایف رپورٹ 2026: پاکستان کی معیشت میں بہتری مگر خطرات برقرار

آئی ایم ایف رپورٹ

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مضبوط پالیسی اقدامات کے تسلسل نے پاکستان کی معاشی بحالی کو سہارا دیا ہے اور بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں معیشت کی مزاحمت کو بہتر بنایا ہے۔

آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت تیسرے جائزے اور لچک و پائیداری سہولت (RSF) کے دوسرے جائزے کی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں معاشی اشاریے بہتر رہے، جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ ہوا، مہنگائی قابو میں رہی اور کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر متوازن رہا۔

اس کے علاوہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بحالی توقعات سے بہتر رہی، جس سے مالی استحکام میں بہتری کا اشارہ ملتا ہے۔

گیس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

آئی ایم ایف نے زور دیا کہ مسلسل پالیسی اقدامات نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تاہم رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے پاکستان کے قلیل مدتی معاشی منظرنامے کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنیادی اندازوں کے تحت یہ کشیدگی مہنگائی میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے اور معاشی نمو و ادائیگیوں کے توازن کو متاثر کر سکتی ہے، اگرچہ مجموعی اثرات محدود رہنے کی توقع ہے مگر منفی خطرات بدستور موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION